بھٹکل؛۔اس ریاستی سطح کے مقابلوں میں جہاں پورے کرناٹک صوبے کے 31 مختلف ڈسٹرکٹ مختلف اسکولی بچوں نے حصہ لیا ہے، وہیں پر انجمن گرلز انگلش میڈیم اسکول کی 14 سالہ فاطمہ زہرہ بنت امہانی زوج صابر چامنڈی نے پہلے بھٹکل میں،انٹر اسکول تعلقہ لیول اور پھر 13 ڈسمبر 2022 انکولہ منعقد انٹر اسکول کاروار ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں میں حسن قرآت مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے،پورے کاروار ڈسٹرکٹ کی طرف سے کرناٹکا اسٹیٹ لیول پر نمائیندگی کرنے کا متمیز مقام حاصل کیا تھا۔ اب آج 7 جنوری 2023 پورے کرناٹک اسٹیٹ لیول انٹر اسکول مقابلوں میں کاروار ڈسٹرکٹ کی طرف سے حصہ لیتے ہوئے، بنت القوم نائط، عزیزہ فاطمہ زھرہ نے پورے کرناٹک کے 31 مختلف ڈسٹرکٹ سے چن کرآئے،تمام بچوں کے حسن قرآت مقابلے میں، پورے اسٹیٹ لیول کا پہلا امتیازی مقام حاصل کرتے ہوئے،اس بی جے پی مسلم منافرتی دور حکومت میں، شہر بھٹکل اور قوم نائط اور قومی ادارہ آنجمن حامی المسلمین کا نام روشن کردیا ہے۔ اس کیلئے انجمن حامی المسلمین بھٹکل کی طالبہ عزیزہ فاطمہ زہرہ بنت صابر چامنڈی قابل مبارکباد و قابل ستائش ہیں۔ اب عزیزہ فاطمہ زہرہ مستقبل میں منعقد ہوئے والے انٹر اسکول آل انڈیا لیول مقابلوں میں آپنی قسمت آزمانے دہلی یا ھند کے کسی مخصوص صوبے میں، حصہ لینے جاسکتی ہیں۔ بنت بھٹکل کا کسی بھی آل انڈیا لیول مقابلوں میں صوبے کرناٹک کی نمائیندگی کرنے کا اعزاز پانا ہی یقینا یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اس کے لئے انجمن حامی المسلمین کی طرف سے یا خلیج کونسل کی طرف ست، کس قسم کی پذیرائی ہوتی ہے دیکھنا باقی ہے۔ تاکہ قوم و ملت کے بچے ایسی پذیرائی سے ہمت پاتے ہوئے ،آئندہ مستقبل میں منعقد ہونے والے ایسے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے قوم و ملت کا نام صد افتخار بلند کرسکیں۔طلبہ کی مناصب تعریف و توصیف بڑے بڑے عزائم پوراکرنے ممد و مددگار ہوا کرتی ہے۔
