شیموگہ:۔شیموگہ شہر سے تعلق رکھنےوالے دو نوجوان،جنہوں نے نہایت کم عمری میں تجارت ،خدمات اورجدید تحقیقی منصوبوں کو رائج کرنے کیلئے ملک بھرمیں اپنا مقام بنایاہے،اُنہیں اب اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازاگیاہے۔ڈاکٹر محمدعقیل اور ڈاکٹر محمد منیب خان کوحکومتِ ہند کی منظورشدہ بھارت گائورو رتن شری سمان پریشدکی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی ہے۔یہ ڈاکٹریٹ دبئی میں منعقدہ پُروقار تقریب کے دوران دبئی شاہی نمائندوں کے ذریعے پیش کیاگیاہے۔ڈاکٹر محمد منیب خان اور ڈاکٹر محمد عقیل کو سال2019 میں انڈیا ائیکان2019 کا بھی ایوارڈ د یا گیا تھا ۔ یہ ایوارڈان کے آئی ٹی سیکٹر میں خدمات کے عوض دیا گیا ،اس کےبعد سال2020 میں انٹرنیشنل گول ایوارڈس 2020 کیلئے انہیں نیپال میں منعقدہ تقریب کے دوران ایوارڈ دیاگیاتھا،اسی طرح سے ینگ انٹراپرینیور ایوارڈ2021 میں دیا گیا ہے ۔ دونوں نوجوان شیموگہ سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف طرح کی سماجی وفلاحی خدمات انجام دیتے ہوئے اعزازی ڈاکٹریٹ حاصل کئے ہیں۔
