دہلی:۔عدالتوں میں تمام مذاہب اور ذاتوں کی نمائندگی کو مساوی طورپرفراہم کرنے کی بات کرنےوالی مرکزی حکومت نے پچھلے پانچ سالوں میں جن ججوں کا تقررکیاہے،ان میں79 فیصد ججوں کاتعلق اعلیٰ ذات یعنی جنرل کیٹگیری سے ہے۔وزارت قانون کے ماتحت آنےوالے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ظاہرکی گئی ان معلومات میں کہاگیاہے کہ سال2018 سے19 دسمبر2022 تک ملک کی مختلف عدالتوں میں 537 ججوں کا تقررہواہے،ان میں سے79 فیصد جج جنرل کیٹگری سے ہیں جبکہ11 فیصد جج پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور6.2 فیصد جج اقلیتی سماج سے ہیں،اسی طرح سے ایس سی سماج کے8.2 اور ایس ٹی سماج کے3.1ججوں کی تقرری ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے کلیجم کی سفارش پر ججوں کو سال2018 میں وزارت قانون نے ایک فارم دیکر ان میں ججوں کی سماجی اور معاشی حالت کے تعلق سے تفصیلات طلب کی تھیں،ان تفصیلات کے مطابق اس بات کاانکشاف ہواہے۔
