ایچ وشواناتھ کا کانگریس میں شامل ہونا طئے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

رائچور:۔میرا کانگریس پارٹی میں دوبارہ شامل ہونا طئے ہے،کانگریس میرے خون میں ہے۔اس بات کااظہار سابق ریاستی وزیر اور ایم ایل سی ایچ وشواناتھ نے کیاہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں بی جے پی کا ودھان پریشد کارکن نہیں ہوں،گورنرنے بی جے پی سے میرا استعفیٰ لیکر مجھے ادبی حلقے سے ایم ایل سی نامزد کیا ہے۔یہ بات کئی لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہے۔اس وقت میں کسی بھی پارٹی سے جڑا ہوانہیں ہوں،پرتاب گوڈاپاٹل اور میرے ساتھ بی جے پی میں ناانصافی ہوئی ہے اورمیری شکست کیلئے وجیندرا نے پوری طاقت لگائی ہے۔مزید انہوں نے کہاکہ سدرامیا اور میں ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں،ہم دونوں بھائیوں کی طرح ہیں ایسے میں نااتفافیاں عام ہیں ،ایسے میں سیاست میں مزید اس طرح کے واقعات ہوتے ہی رہتے ہیں۔ کولارکے لوگوں کی محبت اور اُمید کی وجہ سے سدرامیا وہاں سے انتخابات کے امیدوارہیں،ایسے میں ووٹروں کا فیصلہ ہی آخری فیصلہ ہے اور مجھے امیدہے کہ کولارکے ووٹران سدرامیا کا ساتھ دینگے۔