ساگر اردوہائرپرائمری  اسکول کا سالانہ اجلاس کا کامیاب انعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز
ساگر:۔یہاں کےبی ایچ روڈ پر واقع ساگر اردو ہائرپرائمری اسکول کا سالانہ اجلاس اور اور ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام کاانعقادمرحوم حاجی محمد کویا ہال میں منعقد ہوا۔جس کاافتتاح میونسپل چیئرپرسن مدھورا شیوانند نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ساگر اردو اسکول، جو تمام محاذوں پر آگے ہے، جو ترقی کی جانب گامزن ہے،ایسی اسکولوں کو مقامی لوگوں کا تعائون بے حد ضروری ہے۔حکومت نے موجودہ طلباء کو ایک ایسا نظام رکھنے کی اجازت دی ہے جو سیکھنے کے لیے سازگار ہو۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو اس کا ادراک کرتے ہوئے پڑھائی میں مشغول ہونا چاہئے۔جلسہ کی صدارت کریسنٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر مقبول احمدنے کی۔میونسپل کونسل کے ممبران روی اڈوپا، سید ذاکر، شبینہ پروین، شاہینہ بانو، سوسائٹی ڈائریکٹر امام صاب، علی عباس، شبیر احمد، زاہد احمد، عارف علی خان، رحیم صاب، ریاض احمد، عامر جان،ہائی اسکول اپسر بھاشا کے پرنسپل، پرائمری اسکول کے پرنسپل سید فیروز موجود تھے۔جلسے میں ایس ایس ایل سی امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے سات طلباء کو تہنیت سے نوازاگیابعد ازاں طلباء کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔