داؤد ابراہیم نے کی دوسری شادی، پہلی بیوی کو دیا طلاق، پاکستان میں بدلاٹھکانہ

سلائیڈر نیشنل نیوز
کراچی:۔ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے پاکستان میں دوسری شادی کر لی ہے اور اپنی پہلی بیوی مہ جبین کو طلاق دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہجبین اب بھی داؤد ابراہیم کے ساتھ رہتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کی دوسری بیوی پاکستانی اور پٹھان ہے۔ ایسی خبریں بھی آرہی ہیں کہ داؤد ابراہیم نے پاکستان میں اپنی رہائش گاہ تبدیل کر لی ہے۔ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے داؤد کا ٹھکانہ تبدیل کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے لحاظ سے داؤد ابراہیم کو کراچی شہر میں ہی کسی اور جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پاریکر کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے پاکستانی خاتون سے شادی کی ہے۔ داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے نے قومی تحقیقاتی ایجنسی-این آئی اے کو دئیے گئے ایک بیان میں یہ انکشاف کیا۔داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے نے ستمبر 2022 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے یہ بیان دیا تھا۔ داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے شاہ کے مطابق داؤد کی دوسری شادی مہ جبین سے جانچ ایجنسیوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے داؤد ابراہیم کے دہشت گرد نیٹ ورک کے سلسلے میں کئی جگہوں پر چھاپے مار کر سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے اس معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ بھی داخل کی تھی۔داؤد کی بہن حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے این آئی اے کو بتایا کہ اس نے جولائی 2022 میں داؤد ابراہیم کی پہلی بیوی سے دبئی میں ملاقات کی تھی، جہاں اس نے اسے داؤد کی دوسری عورت سے شادی کے بارے میں بتایا تھا۔ علی شاہ نے کہا کہ مہجبین شیخ ہندوستان میں داؤد کے رشتہ داروں سے واٹس ایپ کال کے ذریعے رابطہ بنائے رکھتی ہے۔ حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے بھی این آئی اے کو داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا اور دعویٰ کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان اب بھی کراچی میں رہتا ہے لیکن اس کا ٹھکانہ تبدیل کردیا گیا ہے۔