ایشورپا سیاست چھوڑکرکسی مٹھ میں شامل ہوجائیں:ناگراج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے رکن وائی ایچ ناگراج نے رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا کی جانب سے دھرم اورترقی کے معاملہ پردئے گئے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کسی مٹھ میں شامل ہوکر دھرم کی خدمات کرنے کامشہورہ دیاہے۔پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ بات پوری طرح عیاں ہوگئی ہے کے ایشورپاکو شہر کی ترقی سے دھرم اہم ہے۔دھرم کے تحفظ کے لئے کئی مٹھ اورہندودھرم ادکاری ہیں اگر انہیں اتنی ہی فکر ہے تو کسی مٹھ میں شامل ہوکرکام کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ حال ہی میں ایشورپا نے بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر سدرامیا24اسمبلی حلقوں سے بھی کھڑے ہوجائیں توکامیابی حاصل نہیں کریں گے ایشورپا سیاست سے سبکدوش ہوکر جوتش کاکام کرنا شروع کردیں۔اپوزیشن لیڈر سدرامیا کے خلاف بیان بازی کے لئے بی جے پی والوں نے ایشورپا کوکھلا چھوڑدیاہے۔شہر کی ترقی چھوڑ کر منتری گیری کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔کنٹراکٹر سنتوش پاٹل خودکشی معاملہ میں ایشورپا کوپولیس نے کلین چٹ دی ہے عدالت نے نہیں۔وہ صرف دھرم کے نام پرسیاست کرتے آرئے ہیں سابق وزیراعلیٰ یڈیورپا کے دور میں شہر کی جوترقی ہوئی ہے اس کے بعد کسی طرح کاکام نہیں ہوا ہے ایشورپا کے دور میں شہرکی ترقی زیرو ہے۔بی جے پی سے ایشورپا کوٹکٹ نہیں ملے گی اگر مل بھی جائے توان کی کانگریس پارٹی امیدوار کے آگے شکست یقینی ہے۔ اس موقع پر محمد حمید۔محمد ظفراللہ تیرتھاہلی۔کرن فرناڈس۔لارینس ڈسوجا اور ردھرش موجودتھے۔