شیموگہ:کانگریس سے جے ڈی ایس میں شمولیت ہونے کاسلسلہ جاری; کانگریس کے سینئررہنماء عظمت اُللہ کے ساتھ درجنوں جے ڈی ایس میں شامل

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ میں ضلع جے ڈی ایس میں ہردن سینکڑوں کی تعدادمیں کانگریس سے جے ڈی ایس کو شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔آج کانگریس کے سینئررہنمائوں میںشمارہونےوالےعظمت اُللہ اور جے پی این نگر کے سیف اُللہ جےڈی ایس میں شامل ہوگئے ہیں۔ہر دن جے ڈی ایس میں شامل ہونےوالے کارکنوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے۔جے ڈی ایس میں شامل ہونے والے عظمت اُللہ نے کہاکہ جے ڈی ایس کے امیدوارآئینورمنجوناتھ تجربہ کار لیڈرہیں،ان کے کامیاب ہونے سے شیموگہ میں امن وامان قائم رہے گا اور شیموگہ میں ترقیاتی کام عروج پر آئینگے،چونکہ آئینورمنجوناتھ بنیادی طورپر مزدوریونین لیڈررہے ہیں،اس وجہ سے شیموگہ میں فیکٹریاں اور روزگارکے مواقع فراہم کرنے کیلئے آگے آئینگے،اس کے علاوہ جے ڈی ایس ایک سیکولر پارٹی ہے،آنے والے دنوں میں ریاست میں حکومت قائم کرنے میں جے ڈی ایس کا کردار اہم رہے گا،اس بنیادپر میں نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیارکی ہے۔آنے والے دنوں میں ہمارے ساتھ اور بھی لوگ جڑینگے جو پارٹی کو کامیابی دلوانے میں اہم رول اداکرینگے۔انہوں نے بتایاکہ میں نے کانگریس اس لئے چھوڑاہے کہ وہاں پر مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے،اگر مسلمان اپنا حق مانگتے ہیں تو ہندوتوا کا ڈردکھاتےہیں،الیکشن کے وقت ٹکٹ کا مطالبہ کیاجاتاہے تو ہندوتوا اور بی جے پی کا خوف دکھا کر مسلمانوں کو کمزورکیاجاتاہے اور یہ بھی کہاجاتاہے کہ اگر مسلمان کو ٹکٹ دینگے تو سوائے مسلمانوں کے کوئی اور اُنہیں ووٹ نہیں دیگا اور ان کا دعویٰ ہے کہ اگر دوسرے کو ٹکٹ دیاجاتاہے تو مسلمانوں پر دبائو ڈالاجاتاہے کہ مسلمان اُنہیں ووٹ دیں۔