شیموگہ:۔شہرِ شیموگہ میں گائوکشی قانون کے مطابق پولیس اور کارپوریشن کی جانب سے مسلسل کارروائی کی جارہی ہے ،جس کی وجہ سے بڑے جانوروں کے ذبح کیلئے مشکلات آرہی ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ پولیس اور کارپوریشن کی جانب سے قصائی خانوں پر بلڈوز چلا تے ہوئے اُس جگہ کواپنی تحویل میں لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس بات کی اطلاع جئے ہندبیف بوچراسوسیشن،شیموگہ کے صدر ذبیع اُللہ نے دی ہے۔انہوں نے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہبڑے کے گوشت کی خریداری نہ کریں،کیونکہحالات کو دیکھتے ہوئے ہماری کمیٹی نے اس بات کا فیصلہ لیاہے کہ ہمیں قانونی راحت ملنے تک بڑے کے جانوروں کو ذبح نہیں کرینگے،یہ فیصلہ کمیٹی کی جانب سے متفقہ طورپر لیاگیاہے۔لہٰذا تمام دُکانیں بندرہیں گی ،اس وجہ سے اس قانونی لڑائی میں تمام مسلمان ہمارا ساتھ دیں اوراس لڑائی میں ہماری کمیٹی کا بھی بھرپورساتھ دیں،کچھ دنوں کیلئے بڑے کے گوشت کا استعمال بندکریں،تاکہ کسی بھی طرح کی قانونی روکاٹیں نہ آئیں۔جتنا قانون گوشت فروخت کرنےوالوں پر ہے وہی قانون گوشت خریدنے والوں پر بھی عائدکیاجاتاہے،اس وجہ سے ہمارا ساتھ دیتے ہوئے شکریہ کا موقع دیں۔
