لوگوں کو غیر ضروری طورپرجیلوں میں نہ رکھیں:سپریم کورٹ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔عدالتیں ملزمان کو ضمانت دینے کے تعلق سے تاخیرنہ کریں بلکہ ضمانت کے تعلق سے جلد ازجلد فیصلے لئے جائیں،لوگوں کو غیر ضروری طوپر جیلوں میں رکھنا ہمیں قبول نہیں ہے۔اس بات کااظہار جسٹس کائول نے کیاہے۔انہوں نے دہلی فسادات کے معاملے میں گرفتارہونے والی سماجی جہدکار دیوانگنا کلیٹا ،ناتشا نروال اور آصف اقبال تنہا کی ضمانت پرشنوائی کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ میں پہلے ہی ان کی ضمانت کے تعلق سےتاخیر ہوچکی ہے،ہائی کورٹ میں ضمانت کےمعاملات پر شنوائی کو لیکر اتنا وقت لینا ناقابل قبول ہے ۔2020 سے اب تک ملزمان کی رہائی کیلئے اقدامات نہ اٹھانے پر عدالت نے زبانی طورپر ناراضگی ظاہرکی ۔تینوں ملزمان کو دہلی ہائی کورٹ نے2021 کی 15 جون کو ضمانت دی تھی،لیکن دہلی پولیس نے ان کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائرکی تھی،اس عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا اوراس معاملے کی اگلی سماعت کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔