سی بی ایس ای ؛ بارہویں کے بورڈامتحانات منسوخ

Uncategorized اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں نیشنل نیوز

دہلی:۔بھارت کےو زیر اعظم نریندرمودی نے کوروناکے دوران ایک اہم اعلان کیاہے جس میں انہوں نے سی بی ایس ای کے بارہویں کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کیاہے۔کوویڈ19 کے پس منظرمیں یہ فیصلہ لیاگیاہے،مسلسل تبادلہ خیال کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر اکائونٹ پر اعلان کیاہے کہ ہم طلبا کی فلاح وبہبودی و تحفظ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیاہے۔وزیر اعظم نریندرمودی آج صبح سے ہی سی بی ایس ای کے امتحانات کو لیکر ماہرین تعلیم،ماہرین صحت کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر اور پیوش گوئل کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے تھے۔جس کے بعد سی بی ایس ای کے بارہویں بورڈکے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ لیاگیا۔
دوسری جانب کرناٹک میں سی بی ایس ای امتحانات کے فیصلے کے پس منظرمیں وزیر تعلیم سریش کمارنے بتایاہے کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے تعلق سے فیصلہ لیاجائیگا کہ ریاست میں امتحانات لئے جائیں یا نہیں؟لیکن صحت کے ساتھ ساتھ طلبا کا مستقبل بھی اہمیت رکھتاہے،اس وجہ سے پوری کوشش ہوگی کہ امتحانات کو بحال رکھاجائے۔