مسجد خضریٰ چکمگلور کی انظامیہ کمیٹی کی جانب سے مستحق افراد میں مایانہ وظیفہ اسکیم کا اجراء

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔شہرچکمگلور کی 150 سالہ قدیم مسجد خضری یم۔جی۔روڈ۔چکمگلور کی انظامیہ کمیٹی کی قیادت میں مسجد خضریٰ میں مختلف ترقیاتی کام انجام دیے گئے جو قابل توجہ ہیں ۔مسجد کی اوقافی جائیداد کی ترقی آمدنی میں اضافہ قابل ذکر ہے۔لہٰذا کمیٹی کی جانب سے آمدنی کا 30 فیصد حصہ غریبوں ،بیواؤں، معذوررین اور تعلیمی و طبی امداد میں خرچ کیا جارہاہے جو ایک قابل تقلید اور قابل تحسین اقدام ہے ۔اس سلسلے میں ایک جلسہ مسجدخضریٰ  کے احاطےمیں بزیر صدارت سکندر محمد خان متولی مسجد خضریٰ   رکھا گیا تھا۔جلسے کا آغاز حافظ ابراہیم سکندر محمد خان مشکواتی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جسکے بعد سکندر محمد خان متولی،نثاراُللہ خان نائب متولی،تاج احمد خان سکریٹری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسجد کے بانی اول خضر خان  اور بزرگوں کی دیرینہ خواہش تھی کہ مسجد کی جانب سے غریبوں کی مدد کی جائےاسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مسجد کی جانب سے غریبوں ،بیواؤں اور معذورین کی مدد کرنے کیلئے ماہانہ وظیفہ( پنشن ) اسکیم کا اجراء کیا گیا ہے۔اسٹیج پراراکین مسجد عبدالمجید خان ایاز ،فضل محمد خان موجودرہے۔ مولوی جنید صدیقی خطیب و امام مسجد خضریٰ نے نظامت کے فرائض انجام دئیےاور تمام کا شکریہ ادا کیا ۔ذمہ داران مسجد خضریٰ کے بدست مستحقین میں رقم تقسیم کی گئی۔مولوی محمد جنید صدیقی کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔