مدرسہ مدینۃ العلوم بچوں کا سالانہ انعامی جلسہ کاانعقاد; بچوں کے جلسے میں سیاست،سنگمیش کی کامیابی کیلئے مولانا مقصود عمران نے کی دعا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی:۔بھدراوتی تعلقہ کے چھوٹے سے گائوں بابلی میں موجود مدرسہ مدینۃ العلوم میں بچوں کا سالانہ انعامی جلسہ منعقد کیا گیا تھا،جس کی صدارت مولانامفتی مجیب اللہ رشادی وقاسمی نےکی، مہمانِ خصوصی کے طورپرمولانا ڈاکٹر مقصود عمران رشادی ،خطیب و امام جامع مسجد سٹی مارکیٹ بنگلور شریک رہے۔اس موقع پر مولانا مقصود عمران نے بات کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو مسجد میں آنے سے نہ روکو اور دنیائوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی زور دیاجائے تاکہ بچے ایک اچھے مسلمان کے ساتھ ساتھ ملک کے اعلیٰ عہدے آئی پی ایس اور آئی اے ایس میں شامل ہوسکیں۔جلسے کے اختتام پر شہر بھدراوتی کےرکن اسمبلی بی کے سنگمیش نے شرکت کی اور مولانا مقصود عمران نےرکن اسمبلی سنگمیش کودعائیں دی اور یقین دلایا کہ اگر آپ عوام کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں گے اگلے الیکشن میں آپ ضرور کامیاب ہونگے۔جلسے میں اسماعیل خان نے بھی آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئےایم ایل اے رکن اسمبلی سنگمیش کو پورایقین دلایاکہ اگلی بار آپ ضرور منسٹر بن جائینگے۔اس موقع پربابلی کی نوجوان کمیٹی نے بہت ساتھ دیا اس جلسے میں آصف علی خان ،محمد شاہد، توصیف ، خان طیب خان، سفیان توحید خان موجودرہے۔جلسہ کامیابی کے ساتھ اختتام پر پہنچا۔