بنگلور:۔کورونا وارئرس کی شکل میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیراس لاک ڈائون کے درمیان بھی مسلسل خدمات انجام دے رہے صحافیوں کیلئےحکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج کا اعلان کیاجانا چاہئے۔اس بات کا مطالبہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر وسکریٹری حبیب اللہ نے کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور ڈالتے ہوئے بتایا کہ مہلک وباء کی روک تھام کیلئے حکومت جسطرح کام کررہی ہے ، کیاکیا منصوبے تیارکئے جارہےہیںان تمام کی تفصیلات اورخبریں عوام تک پہنچانے میںمیڈیا بہت محنت کرتاہے۔ ایسے حالات میں صحافیوں کو مالی طور پرمضبوط بنانےکیلئے حکومت کی جانب سے کام ہونا چاہئے اورصحافیوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جانا چاہئے۔مزید انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 انفیکشن کے بارے میں عوامی شعور پیدا کرنے کیلئے اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر یہ صحافی کام میں مصروف ہیں اور اس لاک ڈاؤن کے بعد سے صحافی شعبہ بھی شدید مالی مشکلات و پریشانی کا شکار ہوچکا ہے ۔ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر صحافیوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اور اس شعبے کو بچائیں۔
