اسکول وکالج کے اوقات میں سٹی بس کی تعدادبڑھانے کیلئے ایس آئی او کا مطالبہ،حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے بھی دیاگیا زور
شیموگہ:۔اسکول اور کالجوں کے اوقات میں طلباء کی آمدورفت زیادہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑرہاہے،بس میں افزود مسافروں کی وجہ سے اکثر طلباء ڈور اسٹیپ پر کھڑے ہوکر سفرکررہے ہیںجس کی وجہ سے حادثات کاخدشہ ہے،اس وجہ سے بسوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے اور حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے ایس آئی او شیموگہ یونٹ کی جانب سے کے ایس آر ٹی سی کے ڈیپو مینجر کو میمورنڈم دیاگیا۔ایس آئی او شیموگہ یونٹ کے کارکنوں نے آج کے ایس آر ٹی سی ڈیپومینجرسے ملاقات کرتے ہوئے بتایاکہ بسوں میں افزود مسافروں کی وجہ سے طلباء کو ڈور اسٹپ پر کھڑے ہوکر سفرکرناپڑرہاہے ،جس کی وجہ سے حادثات ہونے کے قومی امکانات ہیں۔عام طورپر طلباء سٹی بسوں میں سفرکرتے ہیں،لیکن اسکول و کالجوں کے اوقات میں بسوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے طلباء کو سفرکرنے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔اس پر ڈیپو مینجرنے فوری طورپر توجہ دینے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب شیموگہ سے بھدراوتی کیلئےنان اسٹاپ بس بھی شروع کی جائیگی،اس کے بعد شہرکے دیگر علاقوں میں بھی سٹی بس کی سہولت دی جائیگی۔اس موقع پر ایس آئی اوشیموگہ یونٹ کے صدر معاذ خان،پی آر سکریٹری نعمان عبداللہ،ڈسٹرکٹ پی آرسکریٹری حمید حمزہ اور محمد منصور وغیرہ موجودتھے۔
