نیومنڈلی اردو اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرہ توڑنے پر معاملہ درج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔یہاں کےنیومنڈلی سرکاری اردو اسکول میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمرے اور انٹرنیٹ کیبل کو توڑنے کے معاملے میں دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ڈی ایم سی صدر ریاض احمدنے دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں شکایت درج کی تھی جس کے مطابق دوڈاپیٹے پولیس تھانے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملہ کی چھان بین کی ہے ۔ اسکول کی حفاظت کیلئے لگائے گئے چار سی سی ٹی وی کیمرے توڑے گئے ہیں،اس کے علاوہ انٹرنیٹ کنکشن کیبل بھی توڑاگیاہے،اس تعلق سے پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے اسکول کا معائنہ کیا اور پچاس ہزار روپئےکے نقصان کی تصدیق کی ہے۔اس موقع پر اسکول کمیٹی کے محمد ایوب،سیف اللہ اور اسکول کی معلمہ ساجدہ بانو موجودتھے۔