شیموگہ:۔شیموگہ ہوائی اڈے میں نوکری دینے کاجھانسہ دیکر ایک بے روزگار سے 72 ہزار روپئے وصول کرنے کا معاملہ پیش آیاہے،جس کےبعد نوجوان نے یہاں کے سی ای این پولیس تھانےمیں معاملہ درج کروایاہے۔ہوللورسے تعلق رکھنےوالے ایک نوجوان نے شیموگہ ائیرپورٹ میں گرائونڈ اسٹاف کے عہدے کیلئے عرضی دی تھی،جس کیلئے نامعلوم شخص نے72 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا،پہلے2 ہزار روپئے رجسٹریشن کیلئے لئے تھے،اس کے بعد70 ہزار روپئے سیکوریٹی دیپازٹ کے طورپر مانگے گئے تھے۔موبائل میں ائیرپورٹ اتھاریٹی اپلیکیشن کے نام سے گروپ بنایاگیاتھا،جس میں نوجوانوں سے عرضیاں طلب کی گئی تھیں،جس کیلئے آدھار کارڈ،موبائل نمبر اور دوسری تفصیلات مانگی گئی تھی۔نوجوان نے تمام تفصیلات واٹس ایپ پر بھیجی،جس کے بعد2 فروری کی دوپہر میں مونیکانامی ایک لڑکی نے اس نوجوان کو فون کیا اور بتایاکہ وہ ائیرپورٹ اتھاریٹی کی ایچ آر ہےاور اس کا سلیکشن ہوچکاہے۔اس بات پر نوجوان نے اعتماد کرتے ہوئے لڑکی کے اکائونٹ میں پیسے روانہ کئے۔واضح ہوکہ اس تعلق سے شیموگہ پولیس اور ضلع انتظامیہ مسلسل نوجوانوں کو بآورکررہاہے،باوجوداس کے نوجوان ان ٹھگوں کی باتوں میں آرہے ہیں اوراپنا پیسہ کھورہے ہیں۔
