وزیر تعلیم کابڑا فیصلہ: 7 سال سے بڑھاکر زندگی بھر کی گئی ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی مدت

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:۔ مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال نشانک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی میعاد کی مدت کو 7 سال سے بڑھا کر عمر بھر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پوکھریال نے کہا کہ یہ ایسے امیدواروں کے لئے روزگار کے مواقع بڑھانے کی سمت میں ایک مثبت قدم ہوگا جو تدریسی میدان میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔ وزارت تعلیم کے بیان کے مطابق 10 سال پہلے سے نافذ کیا گیا ہے۔ یعنی 2011 کے بعد جن کے سرٹیفکیٹ مکمل ہوچکے ہیں  وہ بھی اساتذہ کی بھرتی امتحانات کے اہل ہوں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ مرکزی خطوں اور متعلقہ ریاستی حکومتیں ان امیدواروں کو نئے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے ضروری کارروائی کریں گے جن کی سات سال کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ بتادیں کہ ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ ایک شخص کیلئے اسکولوں میں استاد کی حیثیت سے تقرری کے لئے اہل ہونا ضروری قابلیت میں سے ایک ہے۔سرکاری ٹیچر بننے کی خواپش رکھنے والے امیدواروں کیلئے قزارت تعلیم نے بڑی خوشخبری دی ہے۔ سال 2011 ٹی ای ٹی کی لائف ٹائم مدت نافذ ہوگی۔ وزیر تعلیم نے کہا یہ فیصلہ ٹیچنگ کے شعبے میں کریئر بنانے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے روزگار کے مواقع کو بڑھانے میں مدد کریگا ۔