شیموگہ کارپوریشن کی جانب سے 45ہزارراشن کٹس تقسیم کی تیاریاں 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ : ،شیموگہ کارپوریشن کی جانب سے 45 ہزارخاندانوں میں فوڈکٹس تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیاہے۔اس بات کی اطلاع سٹی کارپوریشن کے رولنگ پارٹی لیڈرایس این چنبسپا نے دی ہے۔ انہوں نے بی جے پی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کیلئے اپنی ضرورتوں کا انتظام کرنا مشکل ہوچکا ہے۔ بلدیہ کی جانب سے ایسے لوگوں کی مدد کیلئے منصوبہ نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ10.2کروڑ کی لاگت پرراشن کٹ تقسیم کرنے پر عمل درآمدی ہورہی ہے۔فوڈ کٹ کی تقسیم کیلئے ٹینڈر پر عمل درآمد 9 جون تک ہوگا جس کے ذریعہ اگلے 15 دنوں میں 45 ہزارخاندانوں کو فوڈ کٹ کی فراہمی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال 40 ہزار فوڈ کٹس تقسیم کی گئیں تھیں۔ کٹس تقسیم کیلئےوقت کی ضرورت ہے یہ بات جانتے ہوئے بھی اپوزیشن جماعت کورونا کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کررہی ہے جبکہ یہ جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام معاملات میں سیاسی فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں ہے۔بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومت کورونا پر کنٹرول کیلئے درکار بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ترقیاتی کاموں کو بھی ترجیح دے رہی ہے۔24X7 شفاف پانی کے منصوبے کو بھی منظوری دی گئی ہے اور اس پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز سے بھی شیموگہ ضلع اور شہری علاقوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے درکار امداد منظور ہوچکی ہے اور اس کے استعمال سےترقیاتی کام انجام دئے جارہےہیں۔اس موقع پرمیئر سنیتا انپا ، ڈپٹی میئر کے شنکرگنی ، انیتا روی شنکر ، دھیراج ہونہلی ، سوریکھا مرلیدھر، سوورنا شنکراور دیگر موجود تھے۔