فرقہ وارانہ طور پر حساس جنوبی کنڑ اضلع میں امیت شاہ کا روڈ شو منسوخ

اسٹیٹ نیوز
بنگلورو:۔کرناٹک کے فرقہ وارانہ طور پر حساس جنوبی کنڑا ضلع میں ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا روڈ شو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے یہ جانکاری دی۔ شاہ ہفتہ کی صبح کیرالہ سے کرناٹک پہنچیں گے، مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے اور پتورر شہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ امت شاہ کے ضلع کے دورے کے دوران ان کی حفاظت کے لیے تقریباً 3500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔بی جے پی کے ضلع صدر سدرشن مُڈبیدرے کے مطابق چونکہ شاہ پتور میں تقریبات میں شرکت کے بعد دیر سے شہر پہنچ رہے ہیں، اس لیے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے روڈ شو کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔امید ہے کہ امیت شاہ کینجارو کے قریب پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے اور کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔کینجارو کے سری دیوی کالج میں ہونے والی کور کمیٹی کی میٹنگ میں چھ اضلاع کے پارٹی لیڈر شرکت کریں گے۔حکمراں بی جے پی کیمپ میں 11 فروری کو امیت شاہ کے اسمبلی انتخابات سے قبل خطہ کے پہلے دورے پر ان کا استقبال کرنے کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔امت شاہ سنٹرل آرکینوٹ اور کوکو مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کوآپریٹیو لمیٹڈ (کیمپکو) کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کے لیے جنوبی کنڑ ضلع کے پتور شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔وہ دھرم شری پرتشتھان کی طرف سے بنائے گئے بھارت ماتا مندر کا بھی افتتاح کریں گے۔