پریپریٹری امتحان کیلئے50 روپئے وصول کرنے کی ہدایت،ناگیش پر تنقید

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ایس ایس ایل سی کےپرپیریٹری امتحانات کیلئے طلباء سے50 روپئے وصول کرنے کی ہدایت ریاست کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے دی ہے۔اس ہدایت پر ریاست بھرکے طلباء اور والدین نے شدید تنقیدکی ہے۔وزیر تعلیم ناگیش نے بتایاتھاکہ بی ای او سطح پر امتحانی پرچوں کو تیارکرنے کے بجائے کرناٹکا اسکول ایگزامنیشن اینڈ ایوالویشن بورڈکے ذریعے سالانہ امتحان کے طرزپرہی پرپیریٹری امتحان کے پرچے تیارکئے جائینگے اور اسے بی ای او کے لاگن کو روانہ کیاجائیگا۔بی ای او ان پرچوں کو پرنٹ کرواکر امتحانات کا اہتمام کریں۔ اس کیلئے طلباء سے فی کس50 روپئے وصول کئے جائیں ۔ وزیر تعلیم کے اس بیان پر والدین اور عوام نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت بربادہوچکی ہے ،امتحان کیلئے بھی پیسے وصول کئے جارہے ہیں،سرکاری اسکولوں میں غریبوں کے بچے پڑھاکرتے ہیں نہ کہ امبانی اور ادانی کے بچے زیر تعلیم ہیں۔ریاستی حکومت فوری طورپر اس فیصلے کوواپس لے۔