ملک کی حفاظت کیلئے کانگریس کو بر سراقتدر لائیں:ڈی کے شیو کمار

اسٹیٹ نیوز
منڈیا:۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے آواز دی کہ ملک کی حفاظت کی خاطر کانگریس کو برسراقتدار لایا جائے۔ضلع کے مدور ٹاؤن کے تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد کانگریس پرجا دھونی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی کے شیو کمار نے عوام کو یہ آواز دی۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بی جے پی اور جنتادل (ایس) اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ ملک اور ریاست کے تحفظ کی خاطر کانگریس کو برسر اقتدار لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنول کو تالاب میں ہی رکھا جائے ، دھان، چارا کھیت میں ہی اچھا لگتا ہے۔ جبکہ عوام کے مسائل حل کرنے، ملک کی حفاظت کی خاطر ہاتھ کوایک موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منڈیا اسمبلی حلقہ میں جو بھی کانگریس امیدوار ہو اسے ڈی کے شیو کمار ہی سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ کانگریس ہندوستان کی قدیم پارٹی ہے اور کانگریس بر سر اقتدار آنے سے ہر ایک طبقہ کی فلاح و بہبودی ہوگی لیکن بی جے پی نے اپنے فرقہ پرست ایجنڈے سے ملک کی فضا زہر آلود کردی ہے۔