شیموگہ:۔کینرابینک امیر احمد سرکل برانچ کی جانب سے آج شیموگہ شہرکے این ٹی روڈ اردو کلسٹرکیلئے چار کمپیوٹرس تحفے میں دئیے گئے۔اس موقع پر کینرابینک کے اے جی ایم دیپک کمارجھانے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہماری بینک کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے منافع میں سے سماجی خدمات کیلئے کچھ رقم خرچ کریں،اسی مقصدکے تحت آج اس کلسٹرکو چار کمپیوٹرس کینرابینک امیراحمدسرکل برانچ کی جانب سے تحفے میں دئیے جارہے ہیں،ان کمپیوٹرس کا استعمال تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کیاجائیگا،بدلتے وقت میں ٹیکنالوجی کا استعمال بے حد ضروری ہے،سرکاری اسکولوں میں پڑھنےوالے طلباء کو بھی کمپیوٹرس سے واقف کروایاجائے ۔ اس موقع پر صحافی مدثراحمدنے بات کرتے ہوئے کہاکہ اکثر سی ایس آرکی رقم غلط اداروں تک پہنچتی ہے،جبکہ حقیقی حقدار سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء ہیں،جنہیں بینک اور دیگر کارپوریٹ سیکٹر تعائون کرتے ہوئے ان کے تعلیمی معیارکو بڑھاوا دیں ، آنےوالے دنوں میں بینک کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو گودلیکر یہاں کے طلباء کے تعلیمی معیارکو بڑھانے کیلئے کام کیاجائے۔اس موقع پر وارڈکے کارپوریٹر سونیتا انپاکی غیر موجودگی میں ان کے شوہر انپا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکولوں کو بہتر بنانے کیلئے ہماری جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،طلباء تعلیم پر توجہ دیں،آنےوالے دنوں میں دوسروں کو تعائون دینے کے قابل بنیں،بینک سے اسکولوں کو کمپیوٹر دلوانے کیلئے جدوجہدکرنےوالے کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسیشن کے تعلقہ صدر سیدپرویزنے جو کوشش کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔اس موقع پر معلم و کراٹہ کے تعلقہ صدر سیدپرویزنے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعائون کوحاصل کرنے کیلئے روزنامہ آج کاانقلاب کے صحافی مدثراحمد نے ہماری رہنمائی کی ہے ، اس کیلئے میں ان کا مشکورہوں،روزنامہ آج کاانقلاب صرف ایک اخبارہی نہیں بلکہ سماجی ذمہ دارایوں کو سمجھنے اور ان کے مسائل کو حل کرنےوالاایک ادارہ بھی ہے ، میں بینک کے جنرل مینجروینوگوپال ریڈی کا مشکورممنون ہوں جنہوں نے ہماری درخواست کو قبول کرتے ہوئے اردو کلسٹرکیلئے کمپیوٹرس جاری کئے ہیں ۔مہمانوں کا استقبال ، نظامت اور شکریہ این ٹی روڈ اردو کلسٹرکے سی آرپی مختار احمدنے انجام دیا۔اس موقع پربی ای او ناگراج،ای او لوکیشپا،اسکول کی میر معلمہ زہرہ خاتون،معلم ذوالفقارعلی سمیت وادی ہدیٰ کی سرکاری اسکول کی معلمہ حرمت انساء اور طلباء اور موجودتھے۔
