ویکسین سنٹر کے نوڈل افسر کا تبادلہ : یوتھ کانگریس کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ میگان اسپتال کے کوویڈ ویکسین سنٹر میں غیر جانبدارانہ اور ایمانداری سے کام کرنے والے نوڈل آفیسر ڈاکٹر پروین کمار کا اچانک تبادلہ کیا گیا ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔اس بات کی ناراضگی یوتھ کانگریس نے ظاہر کی ہے۔ یوتھ کانگریس نے ویکسین سنٹر کے نوڈل آفیسر کے تبادلے کو لیکر غیر اطمینانی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سلسلے میں شیموگہ میڈیکل کالج واسپتال کے ڈائریکٹراور ایس سلوا کمار وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کو مکتوب روانہ کیاہے۔ یوتھ کانگریس کے مطابق میگان کے ویکسین سنٹر میں روزانہ سینکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں اور ہر ایک کو غیرجانبداری کے ساتھ ویکسین دینے کیلئے پروین کمار ٹوکن تقسیم کرتے ہوئے ایک صاف ستھرےانتظام اور عوام کو بغیر کسی دبائوکے معمول کے مطابق ٹیکہ لگانے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہےتھے۔ یہ بات سمجھ نہیں آتی ہے کہ نوڈل آفیسرکو اچانک تبدیلی کی کیا ضرورت تھی؟ ۔یہ سوال یوتھ کانگریس کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس نوڈل آفیسر کا قصور بس اتنا تھا کہ انہوں نےسیاستدانوں اور کچھ اعلیٰ عہدیداروں کے مخصوص افراد، انکے حامیوں کو، خاندان والوں اورانکے رشتہ داروں کوٹوکن نہیں دیا تھا اور اسی وجہ سے ناراض کچھ لوگوں نےعوامی نمائندے اور اعلیٰ افسران کے دبائو کا استعمال کرتے ہوئے انکا تبادلہ کرکے انکی جگہ اپنی پسند کے افسر کومقررکرنے میں عمل پیرا ہیں ۔ممکن ہے کہ مستقبل میں اگلے نوڈل آفیسر غریب ،متوسط طبقہ ، بزرگ اشخاص جوگھنٹوں قطار وںمیں کھڑے ہوںگے لیکن باوجود اسکے وہ ان سے ٹوکن حاصل نہیں کرسکیں گے۔ روزانہ کم ازکم دس سے پندرہ بااثر افراد اندر سے ہی ٹوکن لیں گے اور ٹیکے لگوالیں گے۔ یوتھ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ نوڈل آفیسر پروین کمار کے تبادلے کے حکم نامہ کو واپس لیتے ہوئے فوری طورپر دوبارہ خدمات پر مامور کیا جائےاور اگر اس مطالبے کو نظرانداز کرتے ہوئے تبادلے کا حکم نامہ واپس نہیں لیا گیا تومجبوراً یوتھ کانگریس کو احتجاج کرناضروری ہوجائےگا۔ اپیل کے دوران ڈسٹرکٹ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے رنگناتھ ، یوتھ کانگریس صدرگریش ، نارتھ بلاک یوتھ کانگریس صدر بی لوکیش ،نتن وغیرہ موجودتھے۔