شیموگہ:۔شیموگہ کارپوریشن نے سال24-2023 کا31.3 کروڑ روپیوں کےبچت بجٹ کو پیش کیاہے،آج کارپوریشن کے انتظامیہ فائنانس کے ذیلی کمیٹی کی صدر آرتی پرکاش نے یہ بجٹ پیش کیا ہے ۔بجٹ میں بتایاگیاہے کہ بینک کے بقیہ کھاتے میں11309.98لاکھ روپئے سمیت49.20634لاکھ روپئے جمع ہیں۔ریونیوخرچ12879.66لاکھ روپئے، سرمایہ15,467لاکھ دیگر خرچ 32,66لاکھ روپئے۔جملہ3162.66لاکھ روپئے کی ادائیگی ہوئی ہے،جبکہ بقیہ منصوبوں کو جلد ختم کرنےکا ارادہ بجٹ میں ظاہرکیاگیاہے۔امسال کے بجٹ میں انتظامیہ کیلئے5کروڑ ، علاقائی دفترکیلئے3 کروڑ روپئے،انڈور اسٹیڈیم اور کھیل کے میدان کیلئے2 کروڑ روپئے،پانی کی لیابریٹری کیلئے60 لاکھ روپئے،سرکاری دفاترمیں بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کیلئے50 لاکھ روپئے،سرکاری دفاترکی پینٹنگ کیلئے20 لاکھ روپئے،ہائی ٹینشن الیکٹرک لائن کے نیچے باغبانی کیلئے200 لاکھ روپئے،وارڈس کی ترقی کیلئے10.2کروڑ روپئے منظورکئے ہیں،اسی طرح سے جانوروں کے تحفظ کیلئے30 لاکھ،کچرے کی نکاسی کیلئےنئے آلات کی خریداری کیلئے4 کروڑ روپئے،ماڈل قصائی خانوں کیلئے5 کروڑ روپئے،گائو شالوں کیلئے50 لاکھ روپئے،میونسپل ملازمین کی فلاح وبہبودی کیلئے 5 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ کوگیارہ بجے پیش کیاجاناتھا،لیکن یہ بجٹ پورے ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا،جس کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس کے اراکین نے اس بجٹ کو لیکر شدید احتجاج کیا۔احتجاجی اراکین نے مئیرکے سامنے کھڑے ہوکر دھرنا دینے لگے۔اس دوران احتجاجیوں نے بتایاکہ پچھلے سال بجٹ میں جو وعدے کئے گئے تھے وہ وعدے پورے نہیں کئے گئے،اب نئے وعدوں کو کرتے ہوئےعوام کو گمراہ کیاجارہاہے۔
