برقی کاتار گرنے سےلڑکاہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:باغ میں کام کررہے ایک کسان کا بیٹا اپنے والد کو کھانے کیلئےبلانے گیا ہوا تھا اوربدقسمتی سے اسی وقت اس لڑکے کے سر پر برقی تار گرجانےکے نتیجے میں ہلاک ہونے کا افسوسناک واقع سامنے آیا ہے۔یہ تشویشناک منظر بھدراوتی تعلقے کے ارہاتولامیں پیش آیا ہے۔جہاں منجپا نامی شخص کا13 سالہ بیٹا نتن (مہیش) جو 8ویں جماعت کاطالب علم تھا ۔ اچانک بجلی کی تار سیدھے اس معصوم کے سرپرگر پڑی جس کے نتیجے میں نتن کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ لڑکا صبح کے وقت اپنے والد کو ناشتے کیلئے بلانے گیا ہوا تھا ۔اسی وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔موقع واردات پر ہولے ہنور پولیس تھانےکی جانب سے جائزہ لیا گیا اور جائزہ لینے پہنچے میسکام انجینئروںکو مقامی لوگوں کی جانب سے آڑے ہاتھوں لینے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔