شیموگہ:۔بچہ دانی کے علاج کےدوران متاثرہونےوالی ایک خاتون کو لیپرو اسکوپی کے ذریعے کامیاب علاج کیاگیاہے۔شہرکےاین یو اسپتال میں داخل ہونےوالی ایک خاتون کو بچہ دانی کے آپریشن کے دوران پیشاب کی تھیلی پر اثر ہواتھا،اس وجہ سے این یو اسپتال کےیورولوجی کے سرجن ڈاکٹر پردیپ نے38 سالہ خاتون کاکامیاب علاج کیاہے۔ اطلاعات کے مطابق بچہ دانی کے آپریشن کے دوران پیشاب کی تھیلی کو نقصان پہنچاتھا،اس وجہ سے خاتون ذہنی دبائو کاشکارہورہی تھی۔این یو اسپتال میں داخلہ لینے کے بعد جب خاتون کا معائنہ کیاگیاتو اس بات کو پایاگیاکہ پیشاب کی تھیلی میں سوراخ ہوگیاتھا،جس کی وجہ سے پیشاب قابومیں نہ رہا،فوری طورپر ڈاکٹر پردیپ نے لیپرواسکوپی کے ذریعے خاتون کا علاج کیا،جس کے بعد خاتون پوری طرح سے شفاء یاب ہوئی ہے۔
