شرالکوپہ میں خون عطیہ کیمپ 77افراد نے دیاخون کا عطیہ 

ڈ سٹرکٹ نیوز
شرالکوپہ:۔یہاں کے گورنمنٹ اسپتال  صالڈارٹی یوتھ موومنٹ ، ایس آئی او اور  HRS کے  کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں کل 77 لوگوں نے خون عطیہ میں دیا اس موقع پر یہاں کے گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر مہالنگپا اور ان کے عملے نے بھی خون عطیہ میں دیا۔ شرالکوپہ کے سب انسپکٹر منجوناتھ نے بھی خون عطیہ کیا۔    50 مرتبہ خون ڈونیٹ کرنے والے ارون کمار کو صالیڈیرٹی یوتھ موومنٹ کی جانب سے سے تہنیت پیش کی گئی  صالیڈیرٹی کے صدر محمد آصف نے خون کا عطیہ دینے والے تمام افراد کا اور اس کیمپ کی کی کامیابی میں ساتھ دینے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔