اڈپی:۔ملپے کی اُڈپی مہالکشمی کوآپریٹیو سوسائٹی کے مینجرسُبنا(50)نے خودکشی کی ہے۔ اس خودکشی کے معاملے میں بی جے پی لیڈر اور بینک کے صدر یشپال سورنا سمیت چار لوگوں پر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ایس سی طبقے سے تعلق رکھنے والے سُبنا8 مارچ کی رات کو ملپے کے ایک لاڈج میں پھانسی لگا کر خودکشی کی ہے۔ خود کشی سے قبل سُبنانے ایک تحریر لکھی ہے جس میں بینک کے صدر اور دوسرےاہلکاروں نے ان کو پریشان کیا تھا،قرضوں کی وصولی نہ کرنے کی صورت میں گھر بیچ کر پیسے لانے کیلئے حراساں کیاتھا۔بینک کے صدر یشپال سورنا،ایم ڈی جگدیش موگویر،سابق ڈائریکٹر جی کے سینا گنگولی،مینجر ساریکااور قرضدار ریاض نے سُبناکو ذہنی طورپر حراساں کئے جانے کی بات تحریرمیں کی گئی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کیاہے،اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔
