منڈیا:۔منڈیاکی رکن پارلیمان سُما لتا امبریش نے وزیر اعظم نریندرمودی کی تائید کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت پر بھروسہ کیاہے،ملک اور بیرونی ممالک میں ان کی وجہ سے ہم فخر سے جی رہے ہیں، اگر آنجہانی امبریش ہوتے ،تبھی وہ میر ے فیصلے کی تائید کرتے۔مزید انہوں نے کہاکہ منڈیا ضلع میں کئی سیاسی جماعتیں اقتدارمیں آئیں،لیکن یہاں کے ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دی تھی،منڈیاضلع کو اگر ترقی یافتہ ضلع بناناہے تو مجھے بی جے پی میں جان ہوگا اور نئے منصوبوں کو یہاں پر لانا ہوگا۔فی الوقت میں قانونی طورپر بی جے پی میں شامل نہیں ہوسکتی ،جس کیلئے کچھ قانونی روکاٹیں ہیں،جلدہی میں ان روکاٹوں کو دورکرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوجائونگی۔
