بنگلورو:۔پانچویں اور آٹھویں جماعت کوبورڈامتحانات چلانے کیلئے کرناٹکاہائی کورٹ نے منظوری دے دی ہے۔آج اس سلسلے میں کرناٹکاہائی کورٹ میں شنوائی ہوئی ۔بورڈامتحانات کے سرکیولر کو منسوخ کرنے کیلئے کرناٹکاہائی کورٹ کے ہی ایک رکنی بینچ نےاحکامات جاری کئے تھے،جس کے خلاف کرناٹکا حکومت نےا پیل دائرکی تھی جس پرجسٹس نریندراکی قیادت والی بینچ نے پانچویں او رآٹھویں جماعت کو بورڈامتحانات کے سطح پرچلانے کیلئے منظوری دی ہے۔عدالت نے اس سلسلے میں فیصلہ سُناتے ہوئے کہاکہ نصاب میں شامل سوالات کے علاوہ اورکسی بھی طرح کے سوالات پوچھے نہیں جائینگے،ساتھ ہی ساتھ طلباء کو فیل بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ کرناٹکارجسٹرڈ ان ایڈیڈ پرائیوئٹ اسکول اسوسیشن اور دیگر کی جانب سے دائرکی گئی عرضی پر ہائی کورٹ کے جج پردیپ سنگھ ایرور کی بینچ نے 10 مارچ کو بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی،لیکن حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرتے ہوئے آج اپنے حق میں کامیابی حاصل کی ہے،اس وجہ سے طلباء کو پانچویں اور آٹھویں جماعت کو بورڈ کاامتحان دیناہوگا۔
