فقیر وزیر اعظم کےشیموگہ دورے پر21 کروڑ روپئے خرچ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔یوں تو بھارت کے وزیر اعظم نریندرمودی اپنے آپ کو فقیر کہتے ہیں اور جھولالیکر نکل جانے کی بات کہتے ہیں،لیکن اسی فقیر وزیر اعظم کی آمدپر شیموگہ میں21 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں،یہ خرچ محض4 گھنٹوں کے دورے کیلئے ہواہے۔27 فروری کو وزیر اعظم نریندرمودی شیموگہ ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب اور دیگر منصوبوں کے سنگِ بنیادکیلئے شیموگہ آئے ہوئے تھے،لیکن ان کا یہ دورہ اتنا قیمتی تھاکہ یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی۔وزیر اعظم نریندرمودی کی شیموگہ آمدپر پورے21 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں،یہ ابتدائی جانکاری ہے ۔ مزیدکتنی رقم خرچ ہوئی ہے اس کی جانکاری ملنا باقی ہے۔23فروری کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شیموگہ ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب کیلئے ریاستی حکومت نے21 کروڑ روپئے منظورکئے تھے جس میں اور مزید رقم خرچ ہوئی ہے۔وزیر اعظم کےگرین روم،فلائور ڈیکوریشن،پی ٹی پی کیلئے18 لاکھ،وزیر اعظم اور دیگر وی آئی پیز کے بیٹھنے کیلئے جرمن واٹر پروف پنڈال اور اسٹیج کے سامنے ڈیاز کیلئے41.1 لاکھ، پروگرام میں آنےوالےوی آئی پی اور میڈیاکے بیٹھنے کیلئے86.3 لاکھ،پروگرام میں شرکت کرنےوالے لوگوں کو بیٹھنے کیلئے 59.70لاکھ ، پروگرام میں الیکٹریکل سسٹم، پائور جنریٹر،فوٹو ویڈیو گرافی کیلئے65 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت کیلئے ائیرپورٹ کے اطراف اکناف اور اسٹیج کے سامنے سی سی ٹی وی نصب کرنے کیلئے33.75 لاکھ روپئے ،بیریکیڈ اور سائن بورڈ لگانے کیلئے19 لاکھ روپئے،آنےوالے شرکاء کو پینے کے پانی کیلئے10 لاکھ روپئے،پارکنگ کی جگہ اور وی وی آئی پی کی پارکنگ کیلئے95.2 لاکھ روپئے،عارضی روڈ بنانے کیلئے32 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں،جبکہ کھانے کیلئے50.1کروڑ روپئے،بسوں کی سہولت کیلئے25.4 کروڑ روپئے،ایس پی جی کےقیام و طعام کیلئے35 لاکھ روپئے،دعوت ناموں پر15 لاکھ روپئے،پروگرام میں آنےوالے مہمانوں کو تحفے دینے کیلئے20 لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔جملہ طورپر فقیر وزیر اعظم کی آمدورفت پر21 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں ۔ غنیمت ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم فقیر آدمی ہیں ،اگر یہ امیر آدمی ہوتے تو اور کتنا خرچ ہوتا؟۔