ایم ایل سی آئینورمنجوناتھ کے پوسٹرنے مچائی شیموگہ میں سیاسی ہلچل،پوسٹرسے کنول غائب ،کیا کانگریس کی جانب ہورہاہے رُخ؟

سلائیڈر نیشنل نیوز
شیموگہ:۔بی جے پی کے سینئرلیڈر اور ایم ایل سی آئینورمنجوناتھ نے شیموگہ شہرکے مختلف علاقوں میں ایک پوسٹر نصب کیاہے،جس کے بعدشیموگہ کے سیاسی حلقے میں ہلچل شروع ہوچکی ہے،اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ آئینورمنجوناتھ نے جو پوسٹرس شہرکے مختلف مقامات پر لگائے ہیں اُن میں سے کنول کانشان غائب ہے اور انہوں نے پوسٹرمیں اُگادی تہوارکی مبادکبادی دینے کے ساتھ ساتھ رمضان کی آمدپر بھی مبارکبادی پیش کی ہے۔پوسٹرس میں کنڑازبا ن میں جو تحریرلکھی گئی ہے اُس میں یہ کہاگیاہے کہ بے لگام زبان سےسماج پر پڑرہاہے بُرااثر،ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنا ہوگا،شیموگہ میں امن وامان بحال کرناہوگا۔اس جملے سے آئینورمنجوناتھ نے ایشورپاکو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے،ساتھ ہی ساتھ کنول کے نشان کو بھی اپنے پوسٹر سے ہٹا دیاہے۔اس وقت آئینورمنجوناتھ بی جے پی سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں ،اگر انہیں بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملتی ہے تو وہ کانگریس کارُخ بھی کرسکتے ہیں۔کیونکہ آئینورمنجوناتھ کو پہلے بھی کانگریس پارٹی نے اپنے دامن میں جگہ دیکر ایم پی کا امیدوار بنایاتھا،اسی طرح سے اس بار بھی کانگریس پارٹی اپنےدامن میں جگہ دے سکتی ہے۔لنگایت سماج سے آئینورمنجوناتھ کا تعلق ہے،جس کی وجہ سے آئینورمنجوناتھ یہ حساب لگا رہے ہیں کہ اگر اُنہیں کانگریس سے ٹکٹ ملتی ہے تو وہ جیت سکتے ہیں۔حالانکہ کانگریس اس تعلق سے کہیں بھی اس کا تذکرہ نہیں کررہی ہے،نہ ہی آئینورمنجوناتھ اپنےPLAN Bپر اپنی زبان کھول رہے ہیں۔