شکاری پور؛۔سابق وزیراعلیٰ یڈی یورپاکے گھر آج پتھرائو ہواہے،اس کے بعد شکاری پور میں حالات کشیدہ ہوچکے ہیں۔بنجار سماج سے تعلق رکھنےوالے نوجوانوں نے یہ پتھرائوکیاہے۔ریزرویشن میں کٹوتی کئے جانے کی بات کو لیکر بنجا ر( لمبانی ) سماج کے لوگوں نے آج احتجاج کیاتھا، اس سلسلے میں شکاری پور کے اہم سرکلوں میں احتجاجی دھرنا دیاجارہاتھا۔دیکھتے ہی دیکھتے احتجاجیوں نے یڈی یورپاکے گھرکاگھیرائوکیااور کچھ ہی منٹوں میں اپنی ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے پتھرائوکیاپھر پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریکیڈ کودکر گھر پر لگے ہوئے خفیہ کیمرے ،کھڑکیاں بھی توڑے اور گھرپر چپل بھی پھینکے،پتھرائوکی وجہ سے کچھ پولیس اہلکاروں کو چوٹیں بھی آئی ہیں،اطلاع پاکر شیموگہ سے افزود پولیس فورس روانہ کی گئی ہے۔موقع واردات پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی روانہ ہوچکے ہیں۔دریں اثناء سوشیل میڈیااور الیکٹرانک میڈیامیں یہ خبرآرہی تھی کہ شکاری پورمیں سیکشن144 نافذ کردیاگیاہے،لیکن شیموگہ ایس پی متھن کمارنے اس سلسلے میں وضاحت دی ہے کہ شکاری پور میں حالات قابومیں ہیں لیکن سیکشن 144 نافذنہیں کیاگیاہے۔
