داونگیرے:۔ نظام الدین داونگرہ ضلع صدر ویلفیرپارٹی آف انڈیا۔ محمد مزمل جنرل سیکریٹری داونگیرے۔ نائب صدر بی بی صفورہ کی قیادت میں ریاستی گورنر کوداونگیرے کے سب ڈویژنل آفیسر اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ داونگیرے کے توسط سے ایک یادداشت پیش کی گئی۔ جس میں مطالبہ کیاگیاکہ مسلمانوں کاریزرویشن ردکرنے سے متعلق لئے گئے ریاستی حکومت کے فیصلے پر غور کرتے ریزرویشن واپس بحال کیا جائے کہ جو ٹو بی کے زمرے مسلم طبقہ ریزرویشن دیا جارہا تھا وہ مذہب کی بنیاد نہیں بلکہ مسلم میں جو لوگ پسماندہ اور معاشی اعتبار کمزور ہیں ان کے یہ ریزرویشن دیا جاتا اور اس کے شرائط کومقرر ہیں اس مذہب رنگ انتخابات کے پیش نظر مذہبی منافرت ہوا دینے وزیراعلیٰ کے یہ کہناکہ مذہب کے نام پر ریزرویشن غیر دستوری جبکہ پسماندہ مسلم طبقہ اس سے محروم کرناخود سراسر غیر دستوری عمل ہے اس موقع محمد فاروق۔محمدحیات وغیرہ شریک رہے۔
