
تریکرے:۔شہر کے قریب سنتے دیبا مقام پر آج صبح دس بجے کے قریب ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت عبد العظیم (25 )اورمحمد بلال( 23 )کے طورپر کی گئی ہے ۔دونوں نوجوان شہر تریکرے کے کوڑی کیمپ کے مقیم ہیں دونوں نوجوان روزے سے تھے دونوں الیکٹرک کا کام کرتے تھے دونوں کام کے سلسلے میں دوسرے گاوں موٹر سائیکل میں جارہے تھے سامنے سے زور رفتار سے آتی ہوی کار سے ٹکراؤ ہوا اور یہ دونوں موقع واردات پر ہی انتقال کر گئے ۔عبد عظیم کی شادی ہوے صرف دو ماہ ہوئے تھے، اس حادثے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے ۔
