بنگلورو:۔چنگیری اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ماڈال ویروپکشپا کو11 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کیلئے خصوصی عدالت نے احکامات جاری کئے ہیں۔رشوت خوری کا الزام جھیل رہے ماڈال ویروپکشپا کویہاں کے پیوپل ریپریزینٹیٹیو کورٹ نےیہ احکامات دئیے ہیں۔ ماڈال ویروپکشپانے رشوت خوری کےا لزام میں گرفتاری ہونے سے بچنے کیلئےپیشگی ضمانت کی درخواست کی تھی،لیکن کرناٹکا ہائی کورٹ نے ان کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو منسوخ کیاتھا،جس کے بعد انہیں پیرکے دن پولیس نے گرفتارکیاتھا،خصوصی عدالت نے ماڈال ویروپکشپاکو جانچ کیلئےلوکاآیکتہ کی پولیس کی تحویل میں بھیجاتھا،اب یہ معیاد مکمل ہونے پر انہیں عدالتی تحویل میں بھیجاگیاہے۔ان کے مقدے کی اگلی شنوائی11 اپریل کو ہوگی۔
