چتردُرگہ مسلم اڈوکیٹ ویلفیر ٹرسٹ ملک و ریاست میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی سازشوں کا مقابلہ کرنےکیلئے کمر بستہ

اسٹیٹ نیوز
چتردُرگہ:۔ شہر چتردُرگ میں چتردُرگ وکلاء تنظیم کی  ایک اہم نشست منعقد ہوئی  اور سال 2011اور2012ء سا قائم اس تنظیم کی ازسر نو تشکیل کے ساتھ ریاست کرناٹک میں مسلم قوم کیلئےموجود2Bریزرویشن کو ختم کرتے ہوئے مسلم قوم کو ملک میں فرقہ پرستوں اور اب تو حکومت کے زیر اثر پریشان کرنے کی جو کو شش ہو رہی ہے اس کاقلع خمہ کرنے2بی کو پھر سے بحال کرنے اور آبادی کے تناسب کے اعتبار سے مزید اضافہ کی مانگ کے ساتھ منظور کرانے کی سمت ان تھک کوشش کرے ،نشست میں موجود شرکاء نے اِن خیالات کا اظہار کیا ،اور آنے والے عام اسمبلی انتخابات میں بھی قوم کو سیاسی طور بے راہ روئی کا شکار بننے کا موقع نا دیتے ہوئے سیاسی طور پر بھی قوم کی رہنمائی کیلئے بھر پور کوشش کے ساتھ 2B ریزرویشن کی بحالی کے علاوہ بھی قوم کو درپیش مسائل کے حل کی ہمہ وقت جدوجہد میں کوشاں رہنے کا عزم جتایا ،اس موقع پر ازسر نو تشکیل شدہ چتردُرگہ مسلم اڈوکیٹس ویلفیر ٹرسٹ کی کمیٹی اس
طرح ہے،اڈوکیٹ سی محمد سمیع اُللہ صدر ،اڈوکیٹ نور احمد ہریور نائب صدر،اڈوکیٹ سید صالحہ سکریٹری،اڈو کیٹ نوراحمد چلکیرے نائب سکریٹری،اڈوکیٹ دلشاد خزانچی ، اڈوکیٹ بی کے رحمت اُللہ ،اڈوکیٹ سید نورالامین ، اڈوکیٹ محمد صادق اُللہ ،اڈوکیٹ عبدالجلیل ذولفقار اور اڈوکیٹ مہروز بیگم اتفاق رائے سے  ٹرسٹی منتخب کئے گئے، اس موقع پر نومنتخب صدر نے کہا کہ عنقریب ایک نشست کے انعقاد کے ساتھ قوم مسلم کو درپیش مسائل اور اُن کے حل سے متعلق ایک مضبوط لالحہ عمل ترتیب  دیتے ہوئے مسائل کے حل کی بھر پور کوشش کی جائے گی قوم مسلم فرقہ پرست طاقتوں کے ذریعہ ہونے والی کسی بھی سازش سے دلبرداشتہ نا ہوں ہر سازش کو بے نقاب کرنے اور قانونی چارہ جوئی سے اس کا سدِباب کرنے  چتردُرگہ مسلم اڈوکیٹ تنظیم کمربستہ ہے۔