میوا تنظیم کی پہلی خاتون شبانہ انجم جامراج نگر ضلع کی صدر منتخب 

اسٹیٹ نیوز
ہاویری:۔کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن چامراج نگر ضلع یونٹ کا قیام عمل میں آیا اس میٹنگ میں ریاستی و بنیادی صدر سلیم ہنچیمانی نے بتایا کہ اپنے حقوق کےلے جد وجہد کر نا ضروری ہے جنرل سکریٹری ڈاکٹر۔ سید اسماعیل نے شر کت کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے مقاصد اور فرائض کے بارے میں اور حکومت کی سہولیات، بااختیار بنانے اور وفاداری کے بارے میں بتایا ریاستی انجمن نے ضلعی یونٹ کی نئی کمیٹی قائم کی شبانہ انجم کو صدر، محمد سمیع اللہ جنرل سیکریٹری، شبیر علی نائب صدر عرفان صاب، تسینہ بیگم چاند پاشاہ، حسینہ بانو آرگنائزنگ سکریٹری  رضوان احمد جی۔ اے، توصیف، عائشہ بانو ، روحی مجسم  ، گلناز بیگم، اسلم پاشاہ ثاقب رحمان کو اعزازی صدر منتخب کیا گیا جس میں ریٹائرڈ اساتذہ اسلم احمد شریف اور اقبال احمد نے شرکت کی۔