فرقہ پرست بی جے پی پارٹی لیڈر کا جے ڈی ایس میں والہانہ خیر مقدم

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

فرقہ پرست بی جے پی پارٹی لیڈر کا جے ڈی ایس میں والہانہ خیر مقدم

سدلگٹہ ،اپریل 3 (تمیم پاشاہ)
ریاست میں جیسے جیسے انتخابات قریب ہوتے جا رہے ہیں ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

سدلگٹہ شہر میں فرقہ پرست بی جے پی پارٹی میں تقریبا 20 سال سے زیادہ ناطہ رکھنے والے بی جے پی ٹاؤن منڈل کے صدر راگھویندر عرف ملٹری رگہو کا جی ڈی ایس پارٹی میں والہانہ خیر مقدم کیا گیا ہے

جے ڈی ایس پارٹی کے امیدوار میں میلور روی کمار کی قیادت میں بی جے پی ڈاون منڈل کے صدر اور بلدیہ کے کونسلر راگھویندر نے بی جے پی کو خیرباد کہتے ہوئے سابقہ وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور سابقہ وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی کی موجودگی میں جی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ابھی حالیہ دنوں چکبالاپور میں بی جے پی امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے طلب کردہ ایک اجلاس میں بی جے پی ٹاؤن منڈل کے صدر اور پارٹی لیڈروں کے درمیان تو تو میں میں ہوئی تھی جس کی خبر تمام اخبارات میں زینت بن گئی تھی اس بیچ بی جے پی لیڈر نے باضابطہ جے ڈی ایس پارٹی میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہمقامی لیڈروں کو کنارہ کش کرتے ہوئے بیرونی علاقے
فرد کو بی جے پی کا ٹکٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی چھوڑی ہے اس مرتبہ ميلور روی کمار کو کامیاب کرنے کے لئے انتھک کوشش کریں گے

اس موقع پر جے ڈی ایس لیڈر تادور رگھو، ہنو منت پور
وجی کمار ،راجیش اور دیگر موجود تھے