بنگلور :ریاست بھر میں گرمی کی لہر شدید ہے۔ خشک ہوا کی وجہ سے لوگوں کاجینا محال ہوچکاہے ،گرمی کی تپش کی وجہ سے نہ صرف انسان بلکہ جانور اور پرندے بھی پریشان ہو رہے ہیں۔ سورج کی تپش سے بچنے کے لیے جانور اپنے جسموں کو پانی میں ٹھنڈا کرتے ہوئے، جھیلوں اور تالابوں کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آرہےہیں۔اس دوران خوشخبری یہ ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ریاست کےمختلف علاقوں میںبارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ریاست کے جنوبی اندرونی حصوں بشمول چکمگلورو، شیموگہ، ہاسن، کوڈاگو، داونگیرے اور شیموگہ ، ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ شدید گرمی کی وجہ سے سڑکوں پر لوگوں کی آمد ورفت کم ہے ۔
