اسمبلی انتخابات : کانگریس نے جاری کی تیسری فہرست: شیموگہ سے ہیچ سی یوگیش، رورل حلقے سے سرینیواس کرینا ; یس ڈی پی آئی کی بھی ہلچل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

اسمبلی انتخابات : کانگریس نے جاری کی تیسری فہرست: شیموگہ سے ہیچ سی یوگیش، رورل حلقے سے سرینیواس کرینا امیدوار
بنگلور: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی نے تیسری فہرست جاری کردی ہے، ریاست کے اہم، اور حساس علاقوں کے امیدواروں کے انتخاب کو لے کر کانگریس پارٹی میں رسہ کشی چل رہی تھی جس کے بعد پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں نے کئی مرحلوں میں میٹنگس کرتے ہوئے آخر کار امیدواروں کی فہرست جاری کردی یے۔ آج جاری ہونے والی فہرست میں سیاسی اعتبار سے اہمیت رکھنے والے شیموگہ سٹی اسمبلی حلقے کے لئے کانگریس نے ہیچ سی یوگیش کو امیدوار بنایا ہے جبکہ شیموگہ رورل حلقے کے لئے سرینیواس کرینا امیدوار ہیں۔ وہیں شکاری پور اسمبلی حلقے کے لئے مالتیش(گونی مالتیش) کوامیدوار بنایا گیا ہے۔ شیموگہ اسمبلی حلقے کے امیدوار ہیچ سی یوگیش سابق رکن اسمبلی ہیچ یم چندرشیکھرپا کے بیٹے اور شیموگہ کارپوریشن کے کارپوریٹر بھی ہیں۔ آج کی فہرست میں جملہ 43 امیدواروں کی ٹکٹ کا اعلان ہوا ہے۔
یس ڈی پی آئی اور جے ڈی یس کھڑی کرسکتی ہے پریشانی: شیموگہ اسمبلی حلقے کے امیدوار کے نام کا اعلان ہونے سے قبل یس ڈی پی آئی نے بھی شیموگہ اسمبلی حلقے سے امیدوار اتارنے کا اعلان کیاہے، سوشیل میڈیا میں جاری کردہ پوسٹ کے مطابق یس ڈی پی آئی اپنے امیدوار کا فیصلہ جلد کریگی ۔ یس ڈی پی آئی کے اس فیصلے سے کانگریس کی وہ امید جس میں کہا جا رہا تھا کہ مسلمان ہمیں نہیں تو کسے ووٹ دینگے والی بات پر پانی پھر سکتاہے۔
وہیں کانگریس پارٹی کی ٹکٹ کے دعویداروں میں سے ایک دعویدار آئنور منجوناتھ کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ جے ڈی یس کا رخ کرسکتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ آئنور منجوناتھ جلد ہی جے ڈی یس میں شامل ہوسکتے ہیں ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ آزاد امیدوار بھی بن سکتے ہیں۔