بنگلورو:۔نئے سرے سے راشن کارڈ حاصل کرنے،راشن کارڈمیں ناموں کا اندراج کرنے یاپھر راشن کارڈ کوتبدیل کروانے کیلئے جو لوگ منتظرہیں ،اُن کیلئے اب بھی اچھے دن نہیں آئے ہیں۔وقتاًفوقتاً راشن کارڈمیں نام تبدیل کرنے یا پھر راشن کارڈحاصل کرنے کیلئے محکمہ غذائیات کی جانب سے آن لائن عرضیاں داخل کرنے کا موقع دینے کی بات تو ہورہی ہے،لیکن چند گھنٹوں میں اس کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے،جس کی وجہ سے لوگ اس سسٹم کو سمجھنے سے پہلے ہی وقت ختم ہورہاہے۔بعض مقامات پر نیٹ ورک کا مسئلہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس کام کو بھی انجام دینے سے قاصر ہیں ۔ سب سےاہم مسئلہ نئے سرے راشن کارڈ بنانے والوں کیلئے ہے جو پچھلے کئی سالوں سے اس کا انتظارکررہے ہیں،لیکن حکومت نئے راشن کارڈ کو جاری کرنے سے گریز کررہے ہیں،اس کی ایک وجہ ریاست میں جاری پانچ گیارنٹیاں ہیں،اگر لوگ نئے سرے بی پی ایل کارڈ حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں بھی پانچ گیارنٹیوں کا فائدہ پہنچانا پڑسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ دوسری سہولیات کیلئے بھی حکومت کو افزود خرچ کرنا پڑسکتاہے،اس وجہ سے ریاستی حکومت نئے راشن کارڈوں کو جاری کرنے سے گریز کررہی ہے ۔سب سے اہم مسئلہ طلباء کو درپیش ہے ،جنہیں انکم سرٹیفکیٹ اور کیاسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے کچہریوں کے چکرکاٹنے پڑرہے ہیں ۔ سماجی کارکنان اور سیاسی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اس سمت میں حکومت کومتوجہ کرائیں اور لوگوں کو اس مشکل کا حل نکال کر د یں۔
