سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر جگدیش شٹر کانگریس میں شامل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز

سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر جگدیش شٹر کانگریس میں شامل

بنگلور: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر جگدیش شٹر نے بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ حالانکہ نظریات انکے پکّے سنگھی ہیں لیکن وہ بھاجپا میں ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے ہبلی دھارواڑ سنٹرل حلقے سے مسلسل 6 دفعہ رکن اسمبلی منتخب ہونے والے شٹر کو اس دفعہ بی جے پی نے ٹکٹ نہیں دیا جسکے بعد وہ سخت ناراض ہوگئے۔ حالانکہ انہیں منوانے کے لئے بھاجپا کے قومی اور ریاستی سطح کے کئی لیڈران کوشش کرتے رہے لیکن وہ کوششیں رائیگاں ہوئی۔ شٹرنے کے پی سی سی دفتر میں اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے کی موجودگی کانگریس پارٹی میں شمولیت حاصل کی ہے۔۔