کے بی پرسنناکمار جے ڈی ایس میں شامل،شیموگہ میں سہ رُخی مقابلہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شیموگہ اسمبلی حلقے میں بڑی تبدیلی آئی ہے،دو دفعہ کانگریس ٹکٹ حاصل کرنےوالے کے بی پرسنناکمارجے ڈی ایس پارٹی سے امیدوار بن چکے ہیں۔کے بی پرسنناکمارآج بنگلورو میں جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیارکی ہے۔پچھلے کئی مہینوں سے شیموگہ اسمبلی حلقے میں الیکشن کی تیاری کرنے کےباوجود کانگریس پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ دھوکہ کرنے کی بات انہوں نے کی ہے۔آج جے ڈی ایس میں شامل ہونے کےبعدپارٹی سے امیدوار ہونے کا اعلان کیاہے۔کل وہ اپنے حامیوں کے ساتھ اپنے پرچے کی نامزدگی کرینگے۔کے بی پرسنناکمارکے جے ڈی ایس میں شامل ہونے کے بعد کانگریس کے خیمے میں کھلبلی مچ گئی ہے او رجو لوگ کانگریس امیدوار ایچ سی یوگیش کے ٹکٹ پانےپر مخالفت کررہے تھے وہ اب پرسنناکمارکے ساتھ ہونے لگے ہیں۔جے ڈی ایس اور کانگریس کے امیدواروں کا تو فیصلہ ہوچکاہےلیکن بی جے پی کے امیدوار فیصلہ نہیں ہواہے۔کےبی پرسنناکمارکے جے ڈی ایس میں آنے کےبعد جے ڈی ایس کے ضلعی صدر ایم سری کانت نے کھل کر ان کا ساتھ دینے کافیصلہ کیاہے۔وہیں کانگریس کے کئی کارکنان کے بی پرسنناکمارکے ساتھ ہورہے ہیں،کانگریس نارتھ بلاک کے صدر دیپک سنگھ سمیت کئی سٹی لیمٹ کے نمائندے پرسنناکمارکا ساتھ دینے کی تیاری کرچکے ہیں۔مسلم کانگریسیوں کا بھی ایک طبقہ پرسنناکمارکے ساتھ ہورہاہے،بعض لیڈران چھپ کر کام کرنے کی بات کررہے ہیں تو بعض لیڈران کھلےعام پرسنناکمارکے ساتھ ہونے لگے ہیں۔شیموگہ میں اس دفعہ مقابلہ دو رخی ماناجارہاتھا،جس میں کانگریس اور بی جے پی کو مدِ مقابل کہاگیاتھا،لیکن اب یہ مقابلہ سہ رخی ہونے والاہے،جس جے ڈی ایس کو شیموگہ میں ناپید ماناجارہاتھا،وہیں جے ڈی ایس اب کانگریس اور بی جے پی کیلئے سردرد بن چکی ہے۔