بنگلورو:۔کرناٹکا اسمبلی انتخابات کیلئےووٹنگ کیلئے حتمی فہرست تیارہوچکی ہے،اس دفعہ ریاست میں 5کروڑ 31لاکھ33ہزارووٹران ہیں،ان میں سے 2کروڑ66لاکھ82ہزار156 ووٹ مردوں اور 2کروڑ63لاکھ9 ہزار483 ووٹ خواتین کے ہیں،جبکہ4927 ووٹ تیسری صنف کے ووٹ ہیں،ان میں47488 سرویس ووٹرس ہیں۔اس بات کی اطلاع کرناٹکا الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر منوج کمارنے دی ہے۔انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں45897 مرد سرویس ووٹرس ہیں جبکہ خواتین سرویس ووٹرس کی تعداد1591 ہے۔اس دفعہ 11لاکھ71ہزار558 نوجوان ووٹ کرینگے،جبکہ جسمانی معذور ووٹروں کی تعداد5 لاکھ71 ہزار281 ہے،80 سال سے زائد ووٹران کی تعداد12 لاکھ15 ہزار920 ووٹر س ہیں ۔3048 ووٹرس این آر آئی ہیں،اس دفعہ ووٹنگ کیلئے ووٹر لیسٹ کو بھی شناختی کارڈکے طورپر استعمال کیا جاسکتا ہے، ووٹر لیسٹ کا کام صد فیصد مکمل ہوچکاہے،ریاست میں11ٓ5709 بیالیٹ یونٹ،82543 کنٹرول یونٹ،89379 وی وی پیاٹ کا استعمال کیاجائیگا۔مزید انہوں نے بتایاکہ گھر سے ہی ووٹ کرنے کیلئے224 اسمبلی حلقوں میں 80 سے زائد سال کی عمرکے80250 ووٹران ہیں اور جسمانی معذور افرادکی تعداد19279 ہے۔جملہ178523 ووٹران گھر سے ووٹنگ کرنے کیلئے اپنا نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔یہ لوگ29 اپریل سے6 مئی کے درمیان گھر سے ہی پوسٹ کے ذریعے ووٹ کرسکتے ہیں۔اس پوری کارروائی کی ویڈیو گرافی کی جائیگی،ووٹرکے گھر کو جانے سے پہلے ہی اُن کے گھر والوں کو وقت دن بتایاجائیگا،اگر پہلی دفعہ گھر پر دستیاب نہ ہونگے تو دوبارہ اُن کے گھر جاکر ووٹ لیاجائیگا،اگر دوسری مرتبہ بھی ووٹر گھر پر دستیاب نہ ہونگے تو ان کا ووٹ مسترد کردیاجائیگا،جن کا ووٹ مسترد ہوگا وہ پولنگ بوتھ پر ووٹنگ نہیں کرسکتے۔الیکشن کمشنرنے مزیدکہاکہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے تعلق سے ریاست میں673 ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں،جن میں نقد،شراب اور قیمتی اشیاء وتحائف کے سامان ضبط کئے گئے ہیں۔ہر جگہ پر ویجیلنس اسکوارڈکی ٹیمیں سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
