شیموگہ میں جے ڈی ایس کی تشہیری مہم،مختلف مقامات پر طلب کیا ووٹ،پارٹی میں شمولیت کاسلسلہ اب بھی جاری

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ(نمبر1) کے حق میں آج شیموگہ شہرکے تمام وارڈوں میں جے ڈی ایس پارٹی کے صدر ایم سری کانت اورسابق رکن اسمبلی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر کارکنوں نے گھر گھر جاکر امیدوار آئینورمنجوناتھ کو کامیاب بنانے کیلئے ووٹ مانگا ۔ اس موقع پر ایم سری کانت نے لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس دفعہ شیموگہ میں تبدیلی لانے کا اچھا موقع ہے،تمام طبقے کے لوگ جے ڈی ایس پارٹی کی تائیدمیں ہیں،شیموگہ میں امن وامان بحال رکھنے اورشیموگہ کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کیلئےہر طرف جے ڈ ی ایس پارٹی کی تائید ہورہی ہے۔آج بھی جے ڈی ایس پارٹی دفترمیں بوئی سماج کے اہم لیڈروں نے شمولیت اختیارکی۔