شیموگہ/اُڈپی:۔کانگریس پارٹی کے قومی لیڈر آج دہلی سےشیموگہ کو خصوصی ہوائی جہاز سے پہنچے اور یہاں سے اُڈپی کیلئے روانہ ہوئے۔اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں سےمختصر وقفے کیلئے بات کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک میں اس دفعہ کانگریس کی حکومت آنے کے صد فیصد امکانات ہیں،اس کیلئے شیموگہ میں بھی کانگریس کے امیدواروں جیتانے کیلئےہر ممکن کوشش کی جائے،اس کیلئے پارٹی کے تمام لیڈران محنت کریں۔کرناٹک میں بی جے پی حکومت کوعوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس پارٹی عوام کے درمیان بیداری لائے اور بی جے پی کی منفی پالیسیوں کے تعلق سےواقف کرائے۔یہاں کے کسانوں ،مزدوروں اور عام لوگوں کے مسائل کے سلسلے میں بی جے پی نے جس لاپرواہی کا مظاہرہ کیاہے وہ اس کی ناکامی کے اسباب بنیں گے،آنےوالی کانگریس حکومت ریاست کی فلاح وبہبودی کیلئےپابند رہے گی۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ،روزمرہ کی اشیائوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے عام لوگوں کا جینا محال ہواہے،اس وجہ سےبی جے پی کو اقتدار سے دورکرنے کیلئے پارٹی پوری کوشش کرے۔اس کے بعد اُڈپی کیلئے روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے کاپومیں مچھواروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ جیسے ہی پارٹی اقتدارمیں آئیگی تو پہلی کابینہ نشست میں کانگریس کی جانب سے پیش کئے گئے چار گیارینٹی نکات کو عمل میں لایاجائیگا،اس کے علاوہ خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفرکی سہولت دی جائیگی۔ ریاست میں بدعنوانیوں کے ذریعے اراکین اسمبلی کو خریدکر بی جے پی نے حکومت قائم کی ہے،جس بدعنوانی کے ذریعے سے حکومت قائم کی گئی تھی،اُسی حکومت نے ہر شعبے میں40 فیصد کمیشن حاصل کیا ہے ۔ مٹھوں کے تعمیراتی کاموں سے لیکر سڑکوں کے تعمیراتی کاموں میں کمیشن لیا گیا ہے ، ریاست میں قریب90 لاکھ چھوٹے دستکاریوں اور صنعتوں کو بندکردیاگیاہے جو بھروسے مودی نے عوام کو دیاتھا وہ عوام کیلئےتو پورے نہیں ہوئے البتہ اڈانی کیلئے ضرور پورے ہوئےہیں۔اس موقع پر اے آئی سی سی کے جنر ل سکریٹری وینوگوپال،شیموگہ ڈی سی سی صدر سندریش، ڈی سی سی کے تشہیر ی کمیٹی کے صدر این رمیش،آرایم منجوناتھ گوڈا،ایس پی دنیش اورشیموگہ ضلع کے ساتوں اسمبلی حلقوں کے امیدواروغیرہ موجود تھے۔
