اگلے ہفتے سے شیموگہ ۔بنگلورو کیلئے ہوائی جہاز کی اُڑان ہوگی:راگھویندرا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔حال ہی میں افتتاح ہونےوالے شیموگہ ہوائی اڈےکا استعمال اگلےہفتے سے شروع ہوجائیگا۔پہلے مرحلے میں شیموگہ سے بنگلورواور بنگلورو سے شیموگہ کے درمیان ہوائی جہازوں کی آمدورفت ہوگی،اس تعلق سے جلدہی انڈیگو ائیرلائنس کمپنی ٹائم ٹیبل جاری کریگی۔اس بات کی اطلاع رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے دی ہے۔انہوں نے اس تعلق سے تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ شیموگہ ہوائی اڈے کاتعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے،انڈیگو ائیرلائنس کمپنی کے افسران نے شیموگہ ائیرپورٹ کا جائزہ بھی لیاہے،جلدہی انڈیگو اور ڈی جی سی اے کے درمیان معاہدہ ہوگا۔شیموگہ ہوائی اڈے کیلئے درکار فائر انجن کی گاڑیاں دبئی سے منگوائی گئی ہیں،اگلے دو دنوں تک یہ گاڑیاں شیموگہ پہنچ جائینگی۔انڈیگو کمپنی کو2/کروڑ روپیوں کی سبسبڈی دی جارہی ہے اس کیلئے بھی انتظام کرناہے۔ہوائی اڈے کے افتتاح سے قبل ہی انڈیگو اور اسٹار ائیرلائنس کمپنی نے شیموگہ ہوائی اڈے سے بنگلورو،ممبئی،دہلی کے درمیان سرویس شروع کرنے کا بھروسہ دیاتھا،اس کے مطابق انڈیگو ائیر لائنس کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے،اُڑان منصوبے کے تحت حکومت 500 روپئے کے حساب فی د ن 75000 روپئے ائیرلائنس کمپنی کو ادا کر یگی ۔