تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے:شوبھا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شرح میں اضافہ ہورہاہے،اس لئے بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔اس بات کااظہار مرکزی وزیر شوبھا کروندلاجے نےکیاہے۔انہوں نےیہاں نامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں بے روزگاری بڑھنے کی وجہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شرح ہے،ہر سال ڈگری حاصل کررہے نوجوانوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔وزیر اعظم نریندرمودی کی آمدکے بعدہر سال دس ہزا رسے زیادہ اسٹارٹ اپ کاآغازہواہے،جب شوبھا کروندولاجے سے نامہ نگاروں سے پوچھاکہ ہر سال دو کروڑ روزگار مہیاکرنے کا وعدہ کیاگیاتھا،اب تک کتنے کروڑ روزگار دئیے گئے ہیں ،اس پر شوبھا کروندلاجے نے کہاکہ اس تعلق سے میرے پاس اعدادنہیں ہیں جلدہی اس بارے میں تفصیلات لیکر جواب دونگی۔مزیدایک سوال یہ ہواہے کہ بھارت میں بدعنوانی اور رشوت خوری کی شرح بڑھ رہی ہے تو انہوں نے جواب دیاکہ بدعنوانی اور رشوت خوری کی ماں کانگریس ہے،اس پر نامہ نگاروں نے بتایاکہ اس وقت کروڑ وں روپئے بی جے پی کے اراکین کے پاس سے دستیاب ہورہے ہیں۔یہ سُن کر شوبھا کروندولاجے پریس کانفرنس عجلت میں ختم کرتے ہوئے دوسرے پروگرام میں شرکت کا حوالہ دیکر نکل گئیں۔